دلی سکون دلانے والے چند وظیفے
مشکلات اور پریشانیوں سے بچاؤ اور نجات کے لیے مندرجہ ذیل تسبیح صبح اورشام سات سات مرتبہ پڑھیں:
’’حَسْبِىَ اللَّهُ لاَ إِلَهَ إِلاَّ هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ‘‘.
حدیث شریف میں ہے جو آدمی صبح اور شام سات سات مرتبہ یہ دعا پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کی تمام مشکلات کو حل فرمائیں گے۔ (سنن ابی
داود)
نیز رزق کی وسعت، برکت اور ترقی کے لیے درج ذیل اوراد میں سے کسی ایک کا معمول بنالیجیے:
(1) فجر کی نماز کے بعد ستر مرتبہ پابندی سے یہ آیت پڑھا کریں، ان شاءاللہ رزق کی تنگی سے محفوظ رہیں گے:
اَللَّهُ لَطِيفٌ بِعِبَادِهِ يَرْزُقُ مَن يَشَاء وَهُوَ الْقَوِيُّ العَزِيزُ [ الشوری: ۱۹]
(2) ہر نماز کے بعد سات مرتبہ اور چلتے پھرتے درج ذیل دعا کا اہتمام کریں:
“اَللّٰهُمَّ اكْفِنِيْ بِحَلاَلِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَ أَغْنِنِيْ بِفَضْلِكَ عَنْ مَنْ سِوَاكَ”.فقط واللہ اعلم