مکہ معظمہ نمائش، نبی کریمؐ کے دور کے نوادرات مرکزِ توجہ بن گئے

مکہ مکرمہ (این این آئی )مکہ مکرمہ کے حرا کلچرل ڈسٹرکٹ میں اس وقت نزولِ وحی کی نمائش جاری ہے جو ہر شعبہ ہائے زندگی سے آنے والے زائرین کو راغب کر رہی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ نمائش آدم علیہ السلام سے لے کرحضر محمدۖ تک پیغمبرانِ اسلام کی کہانیوں کو گہرائی سے جاننے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتی ہے۔نمائش کی ایک خاص بات غار حرا کی ایک دلفریب تخلیقِ نو ہے جہاں کہا جاتا ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر پہلی وحی نازل ہوئی تھی۔

زائرین جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے اس تاریخی لمحے کا تجربہ کر سکتے ہیں گویا وہ ماضی میں چلے گئے ہوں۔اس نمائش میں متعدد نوادرات بھی رکھے گئے ہیں جن میں قرآن کا ایک تصویری نسخہ بھی شامل ہے جو معزز صحابی عثمان بن عفان کا تھا اور قدیم نوشتہ جات جن میں پتھر پر قرآن کی آیات کندہ ہیں۔حِرا کلچرل ڈسٹرکٹ ایک ثقافتی اور سیاحتی مقام ہے جو زائرین کو نئے تجربات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔اس کی خزاں کی تعطیلات کی سیریز متنوع مشاغل پیش کرتی ہے بشمول گھڑ سواری کی مہارت کے مظاہرے، روایتی قافلوں کی نمائش اور دیگر دلچسپ چیلنجز۔

Comments are closed.