گھر میں موجود ان سادہ سے اجزاء سے بلیچ کریں اس سے نہ جلد خراب ہوگی اور نہ جلن ہو اور ہاتھ پاؤں چمک بھی جائیں گے
گھر میں موجود ان اجزاء سے ہاتھ پاؤں بلیچ کریں اس آسان طریقے سے جس سے نہ جلد خراب ہو اور نہ جلن ہو اور ہاتھ پاؤں چمک بھی جائیں ہاتھ پاؤں کو خوبصورت ہونا بہت ضروری ہے
کیونکہ چہرہ اگر صاف ہو اور ہاتھ پیر بدنما ہوں تو لوگوں میں بیٹھتے ہوئے پر اعتمادی نہیں ہوتیتو جانیں کہ کیسے گھر میں آپ اپنے ہاتھوں اور پیروں کو اچھی طرح بلیچ کرسکتی ہیں۔ ٹپ ٭ سب سے پہلے آپ ایک لیموں، ٹماٹر، آلو اور پیاز کا رس نکال لیں۔
٭ آلو اور ٹماٹر میں بلیچنگ خصوصیات پائی جاتی ہیں اور لیموں میں ایسٹک ایسڈ جبکہ پیاز رنگ نکھارنے میں مدد دیتی ہے اس لئے ان تمام گھریلو اجزاء کو ملا کر استعمال کرنا جلد کے لئے مفید ہے۔ ٭ اس رس میں ایک چمچ میٹھا سوڈا، ہلدی، دہی اور گلاب کا عرق شامل کر کے پیسٹ بنالیں۔ ٭ اس پیسٹ کو اپنے ہاتھوں اور پیروں پر لگا کر کچھ دیر چھوڑ دیں۔
٭ پھر پانی سے دھو لیں اور روئی کی مدد سے یا سفید کپڑے سے ہاتھ پیر رگڑکر صاف کرلیں اس سے آپ کے ہاتھ اور پیر بھی چہرے کی طرح چمک جائیں گے۔ ٭ آپ کو بازاری بلیچ سے بھی چھٹکارا مل جائے گا۔