جوڑوں کے درد اور ٹک ٹک کی آوازیں آنے سے بچاؤ کا نسخہ
خواتین میں جوڑوں اور گٹھنوں کے درد کی شکایت عام ہے اور اس کے لئے وہ مختلف قسم کی دوائیاں اور ٹوٹکے استعمال کرتی رہتی ہیں مگر انہیں وکئی فرق نظر نہیں آتا ہے، ایسی ہی خواتین کے لئے ڈاکٹر بلقیس نے بتایا ایسا خاص نسخہ جو ان کو گٹھنے کے درد سے بھی بچائے گا اورٹک ٹک کی آوازیں
بھی جلد ہی ختم کردے گا جو اکثر اٹھتے بیٹھتے جوڑوں میں سے آتی ہے۔سب سے پہلے سرسوں کے تیل کو گرم کریں ۔ پھر اس گرم تیل میں ہلدی شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب اس میں ایک انڈہ
شامل کریں اور دوبارہ خوب اچھی طرح مکس کریں۔ لیجیئے آپ کا لیپ تیار ہے ۔ململ کے کپڑے پر چمچ کی
مدد سے ہلدی اور انڈے کا لیپ لگائیں اور گھنٹوں کے اوپر باندھ لیں ۔اس کو دو گھنٹوں تک لگائیں رکھیں، اور روزانہ اس کو دوپہر کے وقت لگا کر سورج کی دھوپ لگائیں۔ اس عمل سے آپ کو جلد ہی گٹھنوں کے درد میں فائدہ ہو جائے گا۔