ایسے انسان جن کی نماز قبول نہیں کی جاتی، مزید جانیں
قب روں میں ایسے لاتعداد انسان دفن ہیں جنہوں نے کل سے نماز شروع کرنی تھی۔ تھوڑی سی تھکاوٹ کی وجہ سے نماز نہ چھوڑو ان سے سیکھو جنہوں نے جسم پر خنجر ہونے کے باوجود آخری سجدہ نہیں چھوڑا۔
تین انسان ایسے ہیں جن کی نماز قبول نہیں ہوتی۔ پہلے نمبر پر ایسا غلام جو اپنے مالک کی اجازت کے بغیر بھاگ جائے جب تک پلٹ کے واپس نہیں آتااس کی نماز قبول نہیں ہوتی۔ دوسرے نمبر پر ایسی عورت جو اپنے خاوند کو ناراض کر لیتی ہے جب تک اس کو راضی نہیں کر لیتی اس کی نماز قبول نہیں ہوتیتیسرے نمبر پر ایسا انسان جو لوگوں کو نماز پڑھاتا ہے
لیکن لوگ اس کے گناہوں کی وجہ سے اس کے پیچھے نماز نہیں پڑھنا چاہتے اس کی بھی نماز قبول نہیں ہوتی۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ ہمارے اور کافروں کے درمیان فرق صرف نماز ہے جس نے نماز چھوڑی اس نے کفر کیا۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالی بندے کے تین قسم کے گناہ معاف نہیں کرے گا ان گناہوں کے علاوہ جس قدر گناہ ہوں گے اللہ معاف کر دے گا لیکن ان تین گناہوں کو اللہ کبھی معاف نہیں کرے گا۔پہلے نمبر پر اللہ تعالی کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانا۔ دوسرے نمبر پر جادو کرنا یا کراناتیسرے نمبر پر اپنے مسلمان بھائی کے ساتھ حسد کرنا۔
تشریح۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یعنی اگر کوئی آدمی ان گناہوں سے توبہ کیے بغیر مر جاتا ہے تو اس کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ ان گناہوں کے علاوہ جتنے اور زیادہ گناہ ہوں گے اللہ تعالی ان کو معاف کردے گا مگر ان گناہوں کو معاف نہیں کرے گا۔ شرک کرنا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شرک کرنا اس قدر سنگین جرم ہے کہ شرک کرنے والے آدمی کا کوئی عمل قبول نہیں کیا جاتا۔ جادو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ بدترین گناہ ہے جو آدمی کو ایمان سے خارج کر دیتا ہے۔ ح سد کرنا۔۔۔۔۔۔۔ یہ ایسا زہریلا گناہ ہے جو آدمی کی سالہا سال کی تمام نمازیں عبادات صدقات اور دیگر عبادات ایک لمحے میں ضائع کر دیتا ہے اللہ تعالی ہم تمام مسلمانوں کو ان گناہوں سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے آمین یا رب العالمین