بادام اور انجیر ایک ساتھ کھانے سے حاصل ہونے والے فوائد
آج ہم آپ کو بادام اور انجیر ایک ساتھ کھانے سے ہونے والے فوائد کے بارے میں بتائیں گے ۔ صحت مند زندگی کیلئے روزانہ بادام کا استعمال کرنا چاہیے بادام میں کئی طرح کے وٹامن اور منرلز پائے جاتے ہیں۔ یہ وٹامن ای ، زنک ، کیلشیم ، میگنیشیم اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کابہترین ذریعہ ہے
۔ انجیر میں بہت زیادہ مقدار میں غذائیت پائی جاتی ہے ۔ انجیر میں منرلز ، وٹامنز اور فائبر بھی پائے جاتے ہیں جو ہمیں صحت مند بنانے میں فائدہ مند ہیں۔ اس میں وٹامن اے ، بی 1،بی2،کیلشیم آئرن میگنیز ، پوٹاشیم ،سوڈیم ، فاسفورس اور کلورین پائے جاتےہیں۔انجیر میں کافی ساری انٹی آکسیڈنٹ بھی پائی جاتی ہیں ۔
جو ہمیں کئی طرح خطرناک بیماریوں سے بچاتے ہیں۔ بادام اور انجیر کو ایک ساتھ ملا کر روزانہ کھانے سے ہم کئی طرح کی خطرناک بیماریوں سے بچے رہتے ہیں ۔ اس کے استعمال سے ہم صحت مند رہتے ہیں اور ہمارے پٹھے بھی مضبوط رہتے ہیں۔ رات کو پانچ بادام اور دو انجیر کو پانی میں بھگو کر رکھ دیں اور صبح اٹھ کر بادام اور انجیر کو اچھی طرح چبا چبا کر کھا لیں بادام کا چھلکا اتار کرکھالیں
اس کا استعمال روزانہ صبح خالی پیٹ ہی کرنا ہے بادام اور انجیر کے استعمال سے چہرے سے جھریاں اور داغ دھبے ختم ہوجائیں گے ۔ آپ کا چہرہ ہمیشہ جوان دکھائی دیگا ۔ جلد میں نکھار آجائیگا ۔ اور آپکی جلد نرم وملائم ہوجائیگی ۔ بادام اور انجیر کے استعمال سے پیٹ سے متعلق بیماریوں میں فائدہ مند ہوتا ہے اس کے استعمال سے قبض گیس ،بدہضمی اور تیزابیت جیسی بیماریوں کا جڑ سے خاتمہ ہوجاتا ہے ۔
بادام میں پایا جانیوالا فائبر نظام ہاضمہ کو ٹھیک کرتا ہے اگر آپکا پیٹ صبح ٹھیک طرح سے صاف نہ ہوتا ہو تو بادام اور انجیر کا استعمال ضرور کرنا چاہیے ۔ اس کے استعمال سے آپ کی دل کی خطرناک بیماریوں سے بچے رہیں گے ۔ اگر آپ بڑھتے ہوئے وزن کیوجہ سے پریشان ہیںتو آپ کو بادام اور انجیر کا استعمال ضرور کرنا چاہیے ۔اس کا استعمال بھوک کو کم کرتا ہے جس کیوجہ سے وزن کنٹرول میں رہتا ہے ۔ بادام اور انجیر کا استعمال بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے فائدہ مند ہے ۔ بادام اور انجیر کے استعمال سے مردانہ طاقت میں اضافہ ہوتا ہے
۔شادی شدہ مردوں کو اس کا استعمال ضرور کرنا چاہیے ۔ بادام اور انجیر کے استعمال سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں ۔جن لوگوں کو کمر درد جسمانی درد ہاتھوں پیروں کا درد ہو تو انہیں اس کا استعمال ضرور کرنا چاہیے ۔ اگر آپ کے جسم میں خ و ن کی کمی ہے تو آپ کو بادام اور انجیر کا استعمال ضرور کرنا چاہیے ۔ اس کے استعمال سے خ و ن کی کمی دور ہوجائیگی ۔
بادام اور انجیر کا استعمال جسم سے زہریلے مادوں کو باہر نکالتا ہے اگر آ پ کی نظر کمزور ہے تو اس کا استعمال ضرور کرنا چاہیے اس کے استعمال سے آنکھوں کی روشنی تیز ہوجاتی ہے ۔ جنہیں چشمہ لگا ہوا ہے آنکھوں سے پانی آتا ہو تو انہیں انجیر کا استعمال ضرور کرنا چاہیے۔