“سرفراز احمد نے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کردیا” نئے چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کی بابر اعظم اور سرفراز احمد کی تعریف

پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی اننگز میں سرفراز اور بابر اعظم کی تعریف کردی۔ شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ سرفراز احمد نے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کردیا۔

عبوری چیف سلیکٹر نے کہا کہ آج پاکستان کی پرفارمنس سے خوش ہوں، ابتدائی وکٹیں گرنے کے بعد پاکستان نے شاندار کم بیک کیا۔ انہوں نے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’خاص تعریفیں بابر کی ایک اور بہترین اننگز کیلئے۔‘سرفراز احمد کی بیٹنگ سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ

سرفراز احمد نے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کردیا، انڈر پریشر انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنالیے

۔ بابر اعظم نے 161 گیندوں پر 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے سنچری بنائی، جبکہ سرفراز احمد نے  86 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، وہ اعجاز پٹیل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

Comments are closed.