خاتون کے 48 گھنٹے تک آن لائن نہ ہونے پر گیمر نے رپورٹ کردی، پولیس گھر پہنچی تو ایسا منظر کہ دل دہل جائے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا کی دنیا کے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہاں کی دوستیاں بھی مصنوعی ہوتی ہیں اور آپ اچانک غائب بھی ہو جائیں تو کوئی آپ کی غیرموجودگی کو محسوس بھی نہیں کرتا، تاہم برطانیہ میں ایک آن لائن گیمر نے اس خیال کو غلط ثابت کر دیا ہے، جس کی ایک گیمنگ فرینڈ 48گھنٹے تک آن لائن نہ ہوئی
۔تو اس کو فکر لاحق ہوئی۔ چنانچہ اس نے پولیس کو رپورٹ کر دیا اور جب پولیس لڑکی کے گھر پہنچی تو ایک روح فرسا منظر ان کا منتظر تھا۔ اس 36سالہ لڑکی کی شناخت لورین بلیک کے نام سے بتائی گئی ہے۔جس آدمی نے لورین کے متعلق پولیس کو الرٹ کیا وہ کبھی اس سے روبرو ملا بھی نہیں تھا۔ ان دونوں کی دوستی آن لائن گیمز کھیلتے ہوئے ہوئی تھی۔جب اس کے متنبہ کرنے پر پولیس لورین کے گھر پہنچی تو
وہ اپنے بستر میں مردہ حالت میں پڑی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ لورین 2بچوں کی ماں تھی اور ان کی اکیلے پرورش کر رہی تھی۔ موت کے وقت وہ گھر میں اپنے کتے کے ساتھ اکیلی تھی۔تاحال لورین کی موت کا سبب معلوم نہیں ہو سکا۔ پولیس اس حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق لورین آن لائن گیمنگ کی دنیا میں کافی مقبول تھی۔ اس کی موت پر مختلف ممالک سے گیمرز نے اس کی آخری رسومات میں شریک ہونے کے لیے سکاٹ لینڈ جانے کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب آئی جی موٹرویز خالد محمود کی ہدایت پر اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ نیشنل ہائی ویز سیفٹی آرڈیننس 2000 کی دفعہ 43، شیڈیول 6 میں درج حد وزن کی خلاف ورزی کی صورت میں اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف کاروائی ہو گی۔ خلاف ورزی کی صورت میں نیشنل ہائی ویز سیفٹی آرڈیننس 2000 کی دفعہ 75 کے تحت ایک ماہ تک قید اور ایک ہزار سے پانچ ہزار روپے تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔