راکھی ساونت گرفتار
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) امبولی پولیس نے راکھی ساونت کو اداکارہ شرلین چوپڑا کیس میں گرفتار کر لیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ راکھی ساونت کو امبولی پولیس نے شرلین چوپڑا کے خلاف قابل اعتراض زبان استعمال کرنے پر گرفتار کیا ہے۔پولیس نے راکھی کے خلاف شرلین چوپڑا کی جانب سے درج کروائی گئی شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے اداکارہ کو کچھ دیر قبل گرفتار کیا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ راکھی اپنے شوہر عادل خان درانی کے اشتراک سے بنائی گئی ڈانس اکیڈمی آج دوپہر 3 بجے لانچ کرنے والی تھیں تاہم انہیں تقریب سے قبل ہی گرفتار کر لیا گیا۔