آج کہاں بارش ہوگی، محکمہ موسمیات نے شہروں کی فہرست جاری کردی

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر بارش جبکہ بالائی پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج منگل کو بالائی پنجاب ، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا،کشمیراور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے

۔اس دوران کشمیر میں بعض مقا مات پر درمیانی سے تیز بارش /برف باری کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، کشمیر،مری اورچلاس میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہو ئی۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد رہا۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں کالام 12، پٹن07، مالم جبہ 06، پاراچنار ،دیر(اپر)04، میر کھا نی03،دروش، چترال01، کشمیر میں گڑھی دوپٹہ 04، مظفرآباد (سٹی ، ائر پورٹ 03) ، راولاکوٹ 03،

پنجاب: مری01 اور گلگت بلتستان میں چلاس میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ اس دوران برف باری بھی ہوئی ، کالام 06، پاراچنار 05، مالم جبہ02، دیر 01 اور مری میں 0.5 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔ منگل کو ملک میں کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی 13 ، قلات منفی 08 ،گوپس ، مالم جبہ منفی 07، کالام، کوئٹہ منفی 06،ہنزہ منفی 05،اسکردو،استور،ژوب،دالبندین اوربگروٹ میں منفی 04ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Comments are closed.