اصل خوبصورتی ہے کہ آپ کی سکن صاف شفاف ہموار اور نرم و ملائم ہے
خوبصورتی صرف گوری رنگت تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ اصل خوبصورتی تو یہ ہے کہ آپ کی سکن کتنی صاف شفاف ہموار اور نرم و ملائم ہے بازاری پراڈکٹ سے تو چہرہ صرف خراب ہی ہوتا ہے
اچھا نتیجہ حاصل نہیں ہوتا اسی لئے اس تحریر میں چہرہ چھائیوں داغ دھبوں اور ایکنی پمپلز سے پاک کرنے کا ایک آزمودہ نسخہ شیئر کیاجارہا ہے ۔آپ اپنا چہرہ صابن یا فیس واش سے دھونے کی بجائے
اس چیز سے دھوئیں اس کی بدولت نہ صرف آپ کی سکن کلین اینڈ کلیئر سافٹ اینڈ سموتھ ہوگی بلکہ آپ کا رنگ بھی گورا ہوجائے گا۔سکن کلین برائیٹ اور کلر وائیٹ کرنے کی ہوم ریمیڈی کے اجزاء ہیں:خالص کچا دودھ،بادام کی کھل،بیسن،گلاب کی خشک پتیاں۔
بادام کی کھل آپ کو کسی بھی پنسار یا حکیم کی دکان سے مل جائے گی یا پھر جو لوگ تیل نکالتے ہیں ان کے پاس بھی مختلف اقسام کی کھل ہوتی ہیں وہاں سے بھی مل سکتی ہے اس کی قیمت زیادہ نہیں ہے صرف 20 روپے کی مل جائے گی اور گلاب کی خشک پتیاں بھی آپ کو کسی حکیم کی دکان سے مل جائیں گی۔صرف 10 روپے کی لے لیجئے۔
سکن کلین برائیٹ اور کلر وائیٹ کرنے کی اس ہوم ریمیڈی کو بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ :شیشے یا پلاسٹک کی ایک صاف پیالی لے لیجئے۔اور اس میں بادام کی کھل کا پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچ ڈالئے۔ بادام کی کھل کو گرائینڈ کیجئے تو پاؤڈر تیار ہوجائے گا۔بادام کی کھل فیٹی ایسڈ سے بھر پور بیسٹ نیچرل انگریڈینٹ ہے اس میں سوتھنگ اور مسچرائزنگ کوالٹیز پائی جاتی ہیں جو رنگت نکھارنے کا باعث بنتی ہیں
اب اس میں بیسن کا آدھا چھوٹا چمچ ڈالئےبیسن چہرے سے ایکسٹرا چکنائی جذب کرتا ہے اور چہرے کو ایکنی پمپلز سے پاک کرتا ہے اب اس میں گلاب کی پتیوں کا پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچ شامل کیجئے۔گلاب کی پتیوں کو جلد کا ڈاکٹر بھی کہا جاتا ہے کیونکہ ان میں جلد کے تمام مسائل کا حل پوشیدہ ہے یہ رنگت تیزی سے نکھارتی ہیں اور اب اس میں خالص کچا دودھ شامل کیجئے
۔دودھ اتنا شامل کیجئے کہ یہ ایک گاڑھا سا مکسچر بن جائے ۔ اور یہ مقدار 2 سے ڈھائی چمچ ہوسکتی ہے۔اب چمچ کی مدد سے ان تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کیجئے تا کہ تمام اجزاء یکجان ہوجائیں۔مکسنگ اچھی طرح سے کیجئے۔بہت ہی خوبصورت کلر ہوگا اس کا ۔بیسٹ سکن وائٹننگ ہوم ریمیڈی تیار ہے ۔اس کو استعمال کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ
صبح منہ دھونے کے لئے صابن استعمال نہ کیجئے بلکہ اس مکسچر کو اپنے چہرے پر مل کر ہلکے ہاتھوں سے مساج کرتے ہوئے اس کو اپنے چہرے پر لگاتے جائیے اور پانچ سے سات منٹ بعد اپنا چہرہ دھو لیجئے۔گوری رنگت کے خواہش مند مردو خواتین لڑکے اور لڑکیاں دن
میں ایک بار یہ نسخہ ضرور استعمال کریں انشاء اللہ کچھ ہی دنوں بعد آپ کے چہرے پر لیزر ٹریٹمنٹ جیسا نکھا ر آجائے گا اور آپ کا چہرہ بالکل صاف ہوجائے گا رنگت بھی بالکل فیئر ہوجائے گی۔شکریہ۔