دانیا شاہ کے شوہر حکیم شہزادلوہا پاڑ کا مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
ویب ڈیسک: دانیا شاہ کے شوہر حکیم شہزاد لوہاپاڑ کا مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے گرفتار ٹک ٹاکر حکیم شہزاد کو عدالت میں پیش کردیا۔ عدالت نے ملزم کو مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔
ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم سے موبائل فونز ، سوشل میڈیا اکاؤنٹس سمیت دیگر ریکوری کرنی ہے۔
یاد رہے کہ حکیم شہزاد پر نجی کالج واقعے سے متعلق نازیبا الفاظ پر مبنی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کا الزام ہے۔ ملزم حکیم شہزاد پر ویڈیوز کے ذریعے کچے کے ڈاکوؤں سے مدد مانگنے کا بھی الزام ہے۔