عوام کیلئے اچھی خبر، چھٹیاں آگئیں، نوٹیفکیشن جاری

اویس کیانی: یوم اقبال کے موقع پہ عام تعطیل کا اعلان،ہفتہ 9 نومبر کو یوم اقبال پہ عام تعطیل ہو گی،کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا.

تفصیلات کےمطابق اس بار 9 نومبر ہفتہ کو آرہا ہے اس ہفتے میں دو چھٹیاں ہوں گی،کابینہ ڈویژن نے باضابطہ نوٹی فکیشن کردیا ہے،وزارت خارجہ نے 2024 کے آغاز میں تعطیلات کی جو فہرست جاری کی تھی، اس میں 9 نومبر اقبال ڈے کو بطور تعطیل بھی شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مفکرپاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کوسیالکوٹ میں پید اہوئے تھے،ہر سال 9 نومبر کو پورے پاکستان میں شاعر مشرق کے یوم پیدائش کو ’ یوم اقبال‘ کے طور پر منایا جاتا ہے، اس بار شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کا 147واں یومِ ولادت کل منایا جائے گا

Comments are closed.