بشریٰ بی بی کے کنٹینر چھوڑ کر جانے کی ویڈیو وائرل
تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے کنٹینر سےاتر کر اسلام آباد اسلام آباد چھوڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
یہ ویڈیو اس وقت بنائی گئی جب منگل کی شب بشریٰ بی بی کنٹینر چھوڑ کر ایک گاڑی میں بیٹھ رہی تھیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بشری بی بی کے کنٹینر چھوڑنے کے وقت وہاں کوئی آتشزدگی کا واقعہ پیش نہیں آیا۔ انکے جانے کےبعد کنٹینر کو آگ لگائی گئی۔
ویڈیو میں بشریٰ بی بی کنٹینر سے اتر کر پی ٹی آئی کارکنوں کی طرف دیکھ کر ہاتھ ہلاتی ہیں اور پھر کنٹینر کے بالکل ساتھ کھڑی گاڑی میں بیٹھ جاتی ہیں۔
اسلام آباد سے بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور منگل کی شب مانسہرہ پہنچے تھے جہاں انہوں نے سرکٹ ہاؤس میں قیام کیا۔ صبح کے وقت ان کی وہاں موجودگی سامنے آئی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ وہ پریس کانفرنس کریں گے۔
بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض ووٹو نے ’بشری عمران خان کہاں ہیں‘ کی ایک ٹوئیٹ کرکے سوالات اٹھائے ہیں۔
دوسری جانب عمران خان کی ہمیشرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ڈی چوک شام ہوتے ہی مرکزی کنٹینر کا ساؤنڈ سسٹم اور لائٹس کیوں بند کردی گئیں؟
انہوں نے کہاکہ ’ہم نے ساری شام کنٹینر پر روشنی اور آواز کے چلانے کی درخواست کی، لیکن ہدایت دینے والے لوگوں کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔۔