شادی کے بعد پہلی سالگرہ، جویریہ عباسی کی شوہر کیساتھ رومانوی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں
ویب ڈیسک:پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی اداکارہ اور ماڈل جویریہ عباسی نے عدیل حیدر سے دوسری شادی کے بعد پہلی بار اپنی سالگرہ منائی، سوشل میڈیا پر اداکارہ نے اپنے دوسرے شوہر کیساتھ رومانوی تصاویر بھی شیئر کیں۔
پاکستانی اداکارہ جویریہ عباسی اپنے نئے ہمسفر کیساتھ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں وہیں سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کی منہ دکھائی کرنے کے بعد انکے ساتھ گزارے گئے خوبصورت لمحات سے بھی اپنے فینز کو محظوظ کرتی نظر آرہی ہیں۔
حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں سالگرہ کا کیک کاٹتے دیکھا جاسکتا ہے،مذکورہ جھلکیوں میں برتھ ڈے گرل سلو لیس سیاہ ٹاپ میں ملبوس ہیں جبکہ اس موقع پر انکے شوہر عدیل حیدر بھی اہلیہ سے میچنگ شرٹ میں دکھائی دے رہے ہیں۔
فیملی اور شوہر کی موجودگی میں جویریہ عباسی نے دو منزلہ ریڈ ویلوٹ برتھ ڈے کیک کاٹا اور خوب کیمرے کے سامنے رومانوی پوز دے کر مداحوں کے دل جیت لیے۔
اس خوبصورت برتھ ڈے سیلیبریشن کو شیئر کرتے ہوئے جویریہ عباسی نے پوسٹ کے کیپشن میں اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ،’سالگرہ کی پارٹی، آپ سب کے پیار کے لئے بہت شکر گزار ہوں؛ میری فیملی، دوستوں اور مداحوں کا!بہت شکریہ، سب کو محبت‘۔
دوسری جانب جویریہ عباسی کی پوسٹ کے بعد سوشل میڈیاصارفین انہیں سالگرہ کی مبارکباد دیتے نظر آرہے ہیں جبکہ کئی صارفین انہیں دوسری شادی کے بعد خوشحال زندگی کی دعائیں بھی دے رہے ہیں۔