عمران خان سے ملاقات کے بعد چوہدری پرویز الٰہی نے بڑ ا اعلان کر دیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ، آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے زمان پارک لاہور میں عمران خان سے ملاقات کے بعد اعلان کیا  ہےکہ پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے ،

انہیں واپس لوٹا دی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ ہاوس کی جانب سے بتایا گیا  ہےکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے مونس الٰہی اور حسین الٰہی کے ہمراہ زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات کی ، اجلاس میں اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہر فیصلے میں عمران خان کا ساتھ دیں گے ، پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے اور

یہ امانت انہیں واپس کر دی ہے، عمران خان نے مخالفین کی سیاست کو زیرو کر دیا ہے، افواہیں پھیلانے والے پہلے کی طرح اب بھی ناکام رہیں گے۔اس موقع پر چودھری مونس الٰہی نے کہا کہ عمران خان کی آواز پر لبیک کہیں گے۔دوسری جانب  ملک کی موجودہ اور بالخصوص پنجاب کی سیاسی صورتحال کو

سامنے رکھتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی کے مستقبل کے حوالے سے اپنے فیصلے پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے فیصلے سے مشروط کر دیئے ہیں۔

Comments are closed.