نواز شریف نے حکومت کو پیٹرول 190 روپے فی لٹر دینے کی ہدایت کردی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد، سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے حکومت کو پیٹرول 190 روپے فی لٹر دینے کی ہدایت کردی۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے وطن واپسی سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بجلی کی قیمتیں

اور پیٹرول سستا کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف چاہتے ہیں کہ عوام کو بجلی 300 یونٹ تک فری دی جائے اور پیٹرول کم از کم 190 روپے فی لٹر تک دیا جائے، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجلی اور پیٹرول کے ریلیف پیکیج پر ورکنگ شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی جنوری کے دوسرے ہفتے وطن واپسی کا امکان ہے، واپسی سے قبل نواز شریف چاہتے ہیں کہ عوام کو ریلیف پیکیج دیا جائے۔

Comments are closed.