حکومت نے حج 10 لاکھ سے کم کرکے ساڑھے 6 لاکھ روپے کا کردیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی حکومت نے حج 10 لاکھ سے کم کرکے ساڑھے 6 لاکھ روپے کا کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے کہا ہے کہ کم تجربے کے باوجود گزشتہ سال عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کیں۔نجی ٹی وی کے مطابق حج 10 لاکھ روپے سے کم کرکے ساڑھے 6 لاکھ روپے کا کردیا ہے، اس سال مزید بہتر انتظامات کیے جائیں گے۔