ثاقب نثار کو قطر میں گاڑی چند سیکنڈ کیلئے غلط روکنےپر  کتنا جرمانہ کر دیا گیا ، سابق چیف جسٹس نے خود ہی بتا دیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ چند دن پہلے جنرل ریٹائرڈ باجوہ سے ملاقات ان کی خواہش پر کی وہ میری خدمات سراہنے آئے تھے۔ نجی ٹی وی نیو کے مطابق

سابق چیف جسٹس نے کہا کہ جنرل( ر) قمر جاوید باجوہ سےملاقات ان کی خواہش پر ملاقات ہوئی۔ انہوں نے کہا آپ کی خدمات سراہنے آیا ہوں ۔ ملاقات روایتی تھی۔ ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ جج کو مفاد، مصلحت اور خوف کا شکار نہیں ہونا چاہیے ۔ ڈیم فنڈ ابھی بھی محفوظ ہے، میرے متعلق بے بنیاد پروپیگنڈاکیا گیا۔ پاکستان تو کیا پوری دنیا کو پانی اور صاف ہوا کی ضرورت ہے۔ سابق چیف جسٹس نے کہا کہ میں نےکہا تھا کہ

2050 تک ملکی آبادی 50 کروڑ سے تجاوز کر جائے گی۔ پاکستان کا ہر پیدا ہونے والا بچہ ایک لاکھ سے زائد کا مقروض ہوتا ہے۔ ابھی پانی سر سے گزرا نہیں، ملکی معیشت کو سہارا چاہیے۔ ثاقب نثار نے مزید کہا کہ قطر میں فیملی کے ساتھ فٹ بال میچ دیکھنے گیا تھا ۔ ہماری گاڑی چند سیکنڈ کےلیے غلط رکی تو 1000 ریال جرمانہ ہوا۔

Comments are closed.