نوازشریف نے 300 یونٹ تک بجلی استعمال پر کم قیمت منصوبہ بنانے کی ہدایت کردی

نوازشریف نے 300 یونٹ تک بجلی استعمال پر کم قیمت منصوبہ بنانے کی ہدایت کردی۔مقصد غریب افراد کو ریلیف فراہم کرنا ہے، رینیوبل انرجی کے منصوبوں کے حوالے سے نوازشریف کوبریفنگ بھی دی ہے

،وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر کی لندن میں میڈیا سے گفتگولندن(آئی این پی)سابق وزیراعظم و مسلم لیگ(ن) کے قائد نوازشریف نے 300 یونٹ تک بجلی استعمال پر کم قیمت منصوبہ بنا نے کی ہدایت کردی۔لندن میں وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خرم دستگیر کا کہنا تھاکہ نوازشریف نے 300 یونٹ تک بجلی استعمال پر کم قیمت منصوبہ بنانیکی ہدایت کی ہے

اور اس منصوبے کا مقصد غریب افراد کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ رینیوبل انرجی کے منصوبوں کے حوالے سے نوازشریف کوبریفنگ بھی دی ہے۔خرم دستگیر کا کہنا تھاکہ ہماری استدعا ہے کہ نوازشریف جلد پاکستان آئیں اور ملک کوترقی کی موٹروے پرڈالیں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھاکہ ابھی تک تو غالب امکان ہے کہ پنجاب اسمبلی قائم رہے گی۔

Comments are closed.