انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ بھی جیت گیا پاکستان کو تاریخ میں پہلی بار ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش شکست

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی اور ملتان کے بعد انگلینڈ کراچی ٹیسٹ بھی جیت گیا۔پاکستان کو تاریخ میں پہلی بار ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش شکست کا سامنا کرنا پڑا۔انگلینڈ نے 167 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز 21 رنز بغیر کسی نقصان سے کیا تو شان مسعود 3

اورعبداللہ شفیق 14 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے اور پاکستان کو انگلینڈ کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 29 رنز درکار تھے۔پاکستان کا اسکور 53 رنز پر پہنچا تو پہلے شان مسعود ریورس سوئپ کھیلنے کی کوشش میں لیچ کی گیند پر بولڈ ہو گئے اور پھر اپنا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے اظہر علی بھی دوسری ہی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

عبداللہ شفیق بھی 26 رنز بنا کر لیچ ہی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔کپتان بابر اعظم 54 اور سعود شکیل 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ فہیم اشرف صرف ایک رن بنا کر جو روٹ کی گیند پر آؤٹ ہوئے، نعمان علی 15 رنز بنا کر مارک ووڈ کی گیند پر ایل بھی ڈبلیو ہوئے۔ محمد وسیم جونیئر 2 رنز بنا کر ریحان احمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 3 ، جوروٹ اور مارک ووڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جب کہ لیگ اسپنر ریحان احمد نے میچ میں 7 وکٹیں حاصل کی ہیں۔یاد رہے کہ کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 304 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی

جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم نے 354 رنز بنائے تھے اور پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 50 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم برصغیر میں صرف سری لنکا کے خلاف 2018 میں 0-3 سے ’کلین سوئپ‘ کر سکی ہے جبکہ پاکستان میں ہونے والی سیریز کے تمام میچز گرین شرٹس کبھی نہیں ہارا۔

Comments are closed.