فواد چوہدری کا ن لیگ کے ٹکٹ کے لئے رابطہ، بڑا دعویٰ سامنے آ گیا
لاہور(این این آئی) پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے چیف وہپ خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی نے چارج نہ چھوڑا تو آرٹیکل 245 کے تحت فوج اور رینجرز طلب کرنے کا اختیار موجود ہے،سپیکر نے رولز کے برعکس فیصلہ دیا، آئین کے تحت گورنر وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی بھی کر سکتے ہیں جبکہ گورنر آئین کے آرٹیکل 245کے تحت فوج اور رینجرز طلب کرنے کا اختیار بھی رکھتے ہیں۔خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ فواد چوہدری جب ہم سے بات کرتے تو کچھ اور کہتے ہیں کیمروں کے سامنے کچھ اور بولتے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ فواد چوہدری (ن) لیگ کے ٹکٹ کیلئے رابطے کررہے ہیں۔خلیل طاہر سندھو نے مزید کہا کہ چودھری پرویز الٰہی کو پی ڈی ایم کا وزیر اعلی بنانے کا وقت گزر گیا۔