پی سی بی میں دوبارہ انٹری پر نجم سیٹھی کا پہلا بیان سامنے آگیا
پی سی بی میں دوبارہ انٹری پر نجم سیٹھی کا پہلا بیان سامنے آگیالاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ہمیں آنے والے دنوں میں بہت کام کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نجم سیٹھی نے لکھا کہ پی سی بی کے معاملات میں تبدیلی کے عمل کو خوش آمدید کہنے والوں کا شکریہ۔نجم سیٹھی نے لکھا کہ مینجمنٹ کمیٹی کو معاملات چلانے کے لیے گڈ لک کہیں۔یاد رہے کہ پی سی بی کے معاملات چلانے کےلیے وزیراعظم شہباز شریف نے 14 رکنی کمیٹی بنادی ہے۔وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی ہوں گے، یہ کمیٹی 120 دن تک پی سی بی کے معاملات چلائے گی۔