تحریک انصاف کا ایک بار پھر استعفوں کے معاملے پر یوٹرن، درجنوں ارکان قومی اسمبلی استعفے کی تصدیق کیلئے جانے سے انکار کر دیا
اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کا ایک بار پھر استعفوں کے معاملے پر یوٹرن،درجنوں ارکان قومی اسمبلی استعفے کی تصدیق کیلئے جانے سے انکار کر دیا ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق کچھ روز قبل عمران خان کو سترہ ارکان قومی اسمبلی کے نام بھی دیئے گئے تھے
۔پارٹی ذرائع نے بتایاکہ پارٹی میں اندرونی اختلاف اسپیکر کے سامنے ارکان کے نہ پیش ہونے کی بڑی وجہ ہے ۔ پارٹی کے ذرائع کے مطابق پارٹی کا استعفوں کی منظوری کے لیے ارکان کو اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کے لیے دبائو ہے ۔
تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کو اکیس دسمبر خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی ،قومی اسمبلی کامنگل کو اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی ہوا تو تحریک انصاف آگ بگولہ ہو گئی ،بدھ کو صدر مملکت نے آرٹیکل 54 کے تحت اجلاس جمعرات کے روز طلب کیا ،تحریک انصاف نے عہدیداروں نے دعویٰ کیا گزشتہ روز اجلاس میں استعفے دیئے جائیں گے ،رات گئے ارکان قومی اسمبلی کو گزشتہ روز کے اجلاس کی دعوتیں دی جاتی رہیں ۔
پارٹی ذرائع کے مطابق تیس سے زائد تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی نے اجلاس میں شرکت سے معذرت کی ، پارٹی ذرائعچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو صورتحال سے آگاہ کیا گیا ۔پارٹی ذرائع کے مطابق اسپیکر نے پی ٹی آئی کے مستعفی اراکین کو ایک ایک کر استعفوں کی تصدیق کے لیے چیمبر میں طلب کیا ہے۔