ہم عمران نیازی کی طرح عوام کو سبز باغ نہیں دکھائیں گے، نواز شریف بھی متحرک

لندن(آن لائن)لندن میں بھی پنجاب کی لمحہ بہ لمحہ بدلتی صورتحال پر مسلم لیگ کے سربراہ میاں نوازشریف متحرک رہے اس حوالے سے جائزہ اجلاس اور ملاقاتیں کیں۔ اس حوالے سے قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف سے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین،

سردار مہتاب عباسی، شیخ انصر عزیز،ریٹائرڈ کرنل مبشر جاوید، مائزہ حمید، دانیال چوہدری اور دیگر لیگی رہنماؤں کی ملاقات۔ ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن برطانیہ کے عہدیدار بھی موجود تھے۔ملاقات میں عدالتی فیصلو ں پر بھی تبادلہ خیال کیا اور دیگر جماعتوں سے مشاورت کو زیادہ سے زیادہ کرنے پر

میاں نواز شریف نے زور دیا۔میاں نواز شریف نے اپنے حق کیلئے آخری حد جانے کا بھی اعادہ کیا۔معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے انہوں نے اتحادی حکومت پر زور دیا کہ عوام کو ریلیف دینے پر توجہ دے خاص طور پر پسے ہوئے طبقے کو اہمیت دی جائے اور مہنگائی میں کمی کیلئے جامع ریلیف پیکج تیار کیا جائے۔ہم عمران نیازی کی طرح عوام کو سبز باغ نہیں دکھائیں گے

بلکہ مشکلات کے باوجود انہیں ریلیف دینے کی بھر پور کوشش کریں گے۔ ملاقات میں عدالتی فیصلو ں پر بھی تبادلہ خیال کیا اور دیگر جماعتوں سے مشاورت کو زیادہ سے زیادہ کرنے پر میاں نواز شریف نے زور دیا۔

Comments are closed.