وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے بھی عمران خان کو شٹ اپ کال دیدی،تہلکہ خیز دعویٰ
کراچی(آئی این پی ) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے سابق وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان محض اعلان ہی رہا ، وزیر اعلی پنجاب کے بعد وزیر اعلی محمود خان نے بھی عمران خان کو شٹ اپ کال دے دی۔ وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن
نے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں ، نوٹنکی کرنے والوں کا ٹولہ ہے، یہ لوگ قومی اسمبلی کے اسپیکر کے سامنے بھی پیش نہیں ہوئے، کے پی کے میں تو ان کو کسی نے نہیں روکا ، اسمبلی کیوں نہیں تحلیل کی ؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کے حواری بلیک میلنگ، دھونس ، دھمکی اور پولیٹیکل انجنئیرنگ کے ذریعے دوبارہ اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔
وزیر اطلاعات سندھ کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی سربراہ ملک پر عمرانی ڈاکٹرائن مسلط کرنا چاہتے ہیں ، ملک کے آئین و قانون کو محض کاغذ کا ٹکڑا سمجھتے ہیں ، کے پی کے میں امن و امان کی صورتحال سنگین صورتحال اختیار کر گئی ہے اور پی ٹی آئی استعفوں اور اسمبلیاں تحلیل کرنے کے کھیل میں مصروف ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختوخوا کا ڈپٹی اسپیکر ، پولیس تھانے محفوظ نہیں ،
پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام اور بے یقینی کی صورتحال میں رکھنا چاہتی ہے، عمران خان نہیں چاہتے کہ پاکستان کی معیشت چلے، عمران خان کی پوری خواہش ہے کہ ملک میں سری لنکا جیسی صورتحال جنم لے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دینگے ۔