پاکستان میں جمادی الثانی کا چاند نظر آ گیا
اسلام آباد(آن لائن) ماہ جمادی الثانی1444ھ کا چانددیکھنے کیلئے چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت زونل رؤیت ہلال کمیٹی لاہور کا اجلاس بمقام ایوان اوقاف شاہ چراغ بلڈنگ نزد ہائی کورٹ لاہورمیں منعقد ہوا‘ اجلاس میں رابطہ
کے فرائض ڈائریکٹرجنرل وزارت مذہبی امور پاکستانسید مشاہد حسین خالد،اور فنی معاونت کے لیے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے زین العابدین،محکمہ موسمیات سے چیف میٹ سردار سرفراز، محکمہ سپارکو سے غلام مرتضیٰ نے ٹیلی فون پر رابطہ میں تھے اور محکمہ موسمیات پنجاب سے چوہدری محمداسلم، محکمہ اوقاف پنجاب سے آصف اعجازاور جاوید شوکت نے اپنی خدمات سر انجام دیں،زونل رؤیت ہلال کمیٹی لاہور کے ممبران میں واحد ارجمند ضیاء ڈائریکٹر جنرل مذہبی اموراوقاف پنجاب،
مفتی محمد اسحاق ساقی،مولانا حافظ زبیر حسن،مولانا فتح محمد راشدی،مولانا عبدالرحمن،ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان،مفتی مسعود الرحمن نعیمی،مفتی مبشر احمد،مفتی محمد شفیق اعوان،مفتی محمد احمد خان سعیدی،مفتی عمران حنفی،سید عبدالرزاق آزاد،سید عبدالبصیر آزاد و دیگر علماء کرام شامل تھے اس کے علاوہ پاکستان بھر میں زونل رؤیت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرزاسلام آباد،کوئٹہ، پشاور،کراچی میں منعقد ہوئے‘ جس میں زونل رؤیت ہلال کمیٹیوں ک
ممبران اور فنی ماہرین نے شرکت کی، مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد چیئر مین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کے اکثرو بیشتر مقامات پرمطلع صاف رہااورکچھ مقامات پر مطلع ابر آلود بھی رہا،پاکستان کے مختلف مقامات سے ماہ جمادی الثانی کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں ہیں جن میں کوئٹہ،کراچی،چھوراور دیگر مقامات پر چاند نظر آگیا ہے