لوڈشیڈنگ کا آغاز کردیا گیا، دو سے چار گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لوڈشیڈنگ کا آغاز کردیا گیا،2 سے 4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق لیسکو نے 2 سے 4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول دیا ہے اور لوڈ شیڈنگ کا فیصلہ کمرشل اور گھریلو فیڈرز پر لاگو ہوگا۔نجی ٹی وی ذرائع نے کہا ہے کہ ایک سے 3کیٹیگری کے فیڈرز پر روزانہ 2گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جائے گی اور لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ صبح 7 سے شام 7 بجے تک ہوگا جب کہ زیادہ نقصان والے فیڈرز پر 4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوگی۔ تاہم صنعتی یونٹس کو لوڈشیڈنگ سے اسثنیٰ حاصل ہو گا۔

Comments are closed.