وزیراعظم حلف برداری کی تقریب سےپہلے خود عمران خان نےمیسج کیاکہ بشریٰ بی بی نےخواب دیکھاہےکہ آپ اس تقریب میں نہ آئیںاس لیے آپ کواس تقریب میں نہیں آنا ،میرے پاس یہ میسج ثبوت کے طور پر موجود ہے، عون چوہدری کا دعویٰ
وزیراعظم حلف برداری کی تقریب سےپہلے خود عمران خان نےمیسج کیاکہ بشریٰ بی بی نےخواب دیکھاہےکہ آپ اس تقریب میں نہ آئیںاس لیے آپ کواس تقریب میں نہیں آنا ،میرے پاس یہ میسج ثبوت کے طور پر موجود ہے، عون چوہدری کا دعویٰاسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کے سابق قریبی ساتھی عون چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کو 2017 میں این آر او ملا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عون چوہدری نے کہا کہ ‘حلفاً کہتے ہیں کہ عمران خان نااہلی کیس میں عمران خان کے ڈاکیومنٹ پورے نہیں تھے، اس بات کے بھی گواہ ہیں کہعمران خان وزیر اعظم بننے سے پہلے 2017 میں بھی جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملتے تھے، عمران خان کو صادق اور امین قرار دلوانے کیلئے بیلنسنگ ایکٹ کے طور پر جہانگیر ترین کو نااہل کیا گیا۔‘عون چوہدری نے دعویٰ کیا کہ ’جہانگیر ترین کی سپریم کورٹ میں ریویو پٹیشن آئی تو خود عمران خان نے اس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار کو فون کیا کہ اسے مسترد کردیں اور جہانگیر ترین کو نااہل رہنے دیں۔‘عمران خان کے سابق قریبی ساتھی عون چوہدری