عمران خان کو بڑا دھچکا ، اہم ترین رہنما و رکن قومی اسمبلی کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بڑا دھچکا ، اہم ترین رہنما و رکن قومی اسمبلی کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ ۔ تفصیلات کے مطابق ایم این اے ناصر موسی زئی نے پی ٹی آئی چھوڑ کر جے یو آئی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطا الرحمان نے ناصر موسی زئی سے ملاقات کی اور جے یوآئی میں شمولیت کی دعوت دی جس پر ناصر موسی زئی نے سینیٹر مولانا عطا الرحمان کی دعوت قبول کرلی۔