ہو سکتا ہے پورا ملک اندھیروں میں ڈوب جائے حکومت نے ہاتھ کھڑے کر دیے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنما ووفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں تمام معاملات پیار اور تحمل سے حل ہو جائیں

 ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس امپورٹ کیلئے پیسے نہیں ،اور ہو سکتا ہے کہ ملک اندھیروں میں ڈوب جائے ، دکانیں ، کارخانے بھی بندہو جائیں اور ہمیں اس کی سیاسی قیمت برداشت کرنا پڑے گی ۔

پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل پیج سے اس کلپ کو ٹویٹر پر شیئر کیا اور اس کی کیپشن میں لکھا کہ ”ہمارے پاس امپورٹ کرنے کے پیسے نہیں ہیں ،ہو سکتا ہے کہ پورا ملک اندھیروں میں ڈوب جائے‘‘یہ پاکستان کا وزیر دفاع ہے- کوئی شرم، کوئی حیاء!!۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے پولیٹکل سیکرٹری فرحت عباس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ’

’بھٹو، ضیاء کے بچوں نے ملکر سازش سے حکومت گرا کر اپنے 1100 ارب کے کرپشن کیسز، سزائیں معاف کروائیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اب 9 مہینے بعد عوام کو مہنگائی، دہشت گردی کے عذاب میں ڈال کر، ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر لا کر فیملی پلاننگ کا وزیر پاکستان کو مزید اندھیروں میں ڈوبانے کی بات کر رہا ہے۔ نہ شرم نہ حیا۔

Comments are closed.