اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟طلبا و طالبات کیلئے بڑی خبر

اسلام آباد(آن لائن) موسم سرما کی تعطیلات کا آج بروز اتوار آخری دن،کل بروز پیر تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے،مزید چھٹیاں نہ بڑھانے کا فیصلہ

۔موسم سرما کی تعطیلات ختم آج اتوار آخری دن جبکہ 9جنوری کل بروز پیر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب بھر کے تمام اضلاع کے سرکاری و پرائیویٹ سکول کھل جائیں گے اور تدریسی عمل کا آغاز ہو جائے گا۔ یاد رہے کہ حکومت پنجاب سکولز اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے چوبیس دسمبر دو ہزار بائیس سے اکتیس دسمبر دو ہزار بائیس تک

تعطیلات کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا جبکہ ہائی کورٹ کے احکامات پرپنجاب کے تمام اضلاع کے تمام پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں کو آٹھ جنوری تک بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا۔والدین کی جانب سے 8جنوری کے بعد مزید ایک ہفتہ کی تعطیلات بڑھائے جانے کی درخواست بھی کی جاتی رہی ہے

تاہم مزید چھٹیاں نہ بڑھائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور آج آٹھ جنوری اتوار کی تعطیل ہونے پر کل بروز پیر9جنوری تمام تعلیمی ادارے دوبارہ کھل جائیں گے۔

Comments are closed.