معروف عالم دین مولانا احترام الحق تھانوی انتقال کرگئے

معروف عالم دین مولانا احترام الحق تھانوی انتقال کرگئےاسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف عالم دین مولانا احترام الحق تھانوی امریکا میں انتقال کر گئے۔اہل خانہ کے مطابق مولانا احترام الحق تھانوی کی نماز جنازہ اور تدفین امریکی شہر ایٹلانٹا میں ہو گی۔اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ مرحوم کچھ وقت سے کینسر میں مبتلا تھے اور علاج کے لیے 6 ماہ سے امریکا میں مقیم تھے۔یاد رہے کہ مولانا احترام الحق تھانوی مولانا احتشام الحق تھانوی کے بڑے صاحبزادے تھے۔

Comments are closed.