کیا آپ کو پچھتاوا ہے سرفراز احمد 4 سال پاکستان کی ٹیم سے باہر رہا؟ صحافی کے سوال پر کپتان بابر اعظم نے کیا جواب دیا؟ ویڈیو وائرل ہوگئی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے صحافی نے سوال کیا کہ سرفراز احمد نے صرف سینچری نہیں بنائی پاکستان کی عزت بھی بچائی
تو کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ان کو ون ڈے کی ٹیم میں بھی ہونا چاہیے تھا؟ اور کیا آپ کو پچھتاوا ہے کہ سرفراز 4 سال تک ٹیم کا حصہ نہیں رہا؟ اس پر کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد نے طویل انتظار کیا لیکن ہمت نہیں ہاری،محنت کرتے رہے
اور اپنے وقت کا انتظار کیا اور جب موقع ملا تو مشکل وقت میں پرفارمنس دی۔ایک سینئر پلیئر کی یہی نشانی ہوتی ہے کہ وہ مشکل وقت میں ٹیم کو مختلف اننگز کھیل کر دیتا ہے صحافی کے سوال کیا آپ کو پچتھاوا ہے پر کپتان بار اعظم نے کہا مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔ ویڈیو دیکھیں