گندم مارکیٹ شدید مندی کے نتیجے میں کریش ہوگئی ، گندم کی قیمت میں 750 روپے فی من کمی ہوگئی

اسلام آبا(مانیٹرنگ ڈیسک)گندم مارکیٹ شدید مندی کے نتیجے میں کریش ہوگئی ،گندم کی قیمت میں 750 روپے فی من کمی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کی نجی گندم مارکیٹ شدید مندی کے نتیجے میں کریش ہوگئی۔جس کے باعث راولپنڈی میں نجی گندم کی قیمت میں 750روپے فی من کی کمی دیکھنے میں سامنے آئی ہے قیمت میں کمی کے بعد گندم کی قیمت 5250سے نیچے گر کر 4500روپے تک آگئی ہے ۔ پنجاب میں نجی گندم کی قیمت 4500 تا4600 روہے فی من مل رہی ہے لیکن خریدار غائب ہیں ۔ ذخیرہ اندوزوں نے فلور مل مالکان کو سستے داموں گندم فروخت کرنے کی پیشکش شروع کردی تاہم ملز نے انکار کردیا۔سرکاری گندم کوٹہ بڑھ جانے کے بعد فلور ملز نے نجی گندم کی خریداری کم کر دی۔

Comments are closed.