ایک دن میں گندم کی فی من قیمت میں 1200 روپے کمی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک دن میں گندم کی فی من قیمت میں 1200 روپے کمی ریکار ڈ کی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق روس اور یوکرین سے گندم کے بحری جہاز پاکستان پہنچنے اور سرکاری کوٹے میں اضافے کے بعد پنجاب میں نجی گندم مارکیٹ کریش کر گئی ،گندم کی فی من قیمت میں 1200روپے تک کی کمی دیکھی گئی ہے

۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گندم کی فی من قیمت میں 1200 روپے کمی دیکھی گئی ہے ۔جس سے 5400 والی گندم کھلی منڈی میں 4200 روپے من پر آگئی ہے،آٹا ،میدہ ،فائن کی قیمتوں میں بھی واضح کمی کا امکان ہے جب کہ چکی آٹا بھی 15 سے 20 روپے فی کلو کم ہونے کا امکان ہے، سیکرٹری خوراک کہا کہنا ہے  کہ آج صوبے میں آٹا ذخیرہ اندازوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہو گا، کسی کو قیمت بڑھانے یا قلت نہیں کرنے دیں گے، آٹے کی قیمتوں میں کمی کےلیے بڑا آپریشن کرنا ہو گا۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایت پر گزشتہ روز دس کلو آٹے کا تھیلا گورنمنٹ کی مقرر کردہ قیمت چھ سو اڑتالیس روپے میں اسلام آباد کے مختلف سینتالیس (47) پوائنٹس پر دستیاب ہیں، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ سٹی سب ڈویژن میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی کے زیرِ نگرانی ایف سیون (کوہسار پولیس اسٹیشن کے سامنے) ، جی سکس ون (نزد ہاکی گراؤنڈ آبپارہ مارکیٹ) اور جی سیون (ستارہ مارکیٹ جی سیون مرکز) میں موجود ہیں ،

سٹی سب ڈویژن کے ہر پوائنٹ پر آٹے کے نو سو تھیلے موجود ہیں، جہاں سے لوگ باآسانی دس کلو آٹے کا تھیلا چھ سو اڑتالیس روپے میں خرید سکتے ہیں ، مزید برآں ہر شخص کو صرف ایک آٹے کا تھیلہ خریدنے کی اجازت ہے، اس کے علاوہ گورنمنٹ کی ہدایت پر عوام کی سہولت کے لئے مختلف دکانوں پر بھی گورنمنٹ کی طرف سے مقرر کردہ قیمت پر آٹا دستیاب ہو گا۔

Comments are closed.