مہوش حیات نے ہمایوں سعید سے کیا کہ ڈالا
مہوش حیات پاکستان کی معروف اداکارہ اور ماڈل ہے جو اپنی اداکاری کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہے لیکن اکثر خبروں میں رہنے کی وجہ ان کی اوٹ پٹانگ حرکتیں اور مختصر لباس ہوتا ہے
۔ لیکن اس بار تو انہیں حد کردیایسی بات محفل میں کہ ڈالی جس کی وجہ سے وہاں موجود دیگر مردوں کے بھی چہرے شرم سے لال ہو گئے۔پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اس مرتبہ اپنے لباس کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ تو نہ بنیں لیکن ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ شرمناک بات کرنے کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں اداکارہ مہوش حیات اور اداکار ہمایوں سعید ایک جگہ بیٹھے ہیں اور وہاں اور بھی کئی افراد موجود ہیں۔ اس موقع پر کیمرے کے پیچھے موجود افراد سے کوئی ہمایوں سعید کی مونچھوں کا راز پوچھتا ہے تو وہ جواب دیتے ہوئے کہتا ہے کہ وہ اپنی مونچھوں پر تیل لگاتے ہیں۔ابھی اس ’نامعلوم‘ شخص نے اتنا ہی کہا تھا کہ
اداکارہ مہوش حیات اپنے مخصوص انداز میں بولیں ”سانڈے کا تیل“ لگاتے ہیں اور اس کیساتھ ہی معنی خیز انداز میں ہنسنا شروع کر دیتی ہیں جبکہ ہمایوں سعید کیمرے کے سامنے سے اپنا چہرہ ہی پیچھے کر لیتے ہیں جبکہ وہاں موجود دیگر افراد بھی شرم سے لال ہو جاتے ہیں۔ مہوش حیات نے اپنی ہنسی کو بڑی مشکل سے کنٹرول کیااور پھر دوبارہ کہا کہ
سانڈۓ کا تیل بالوں کے لئے بہت اچھا ہوتا ہے اس کے بعد منہ نیچے کر کے ہنسنے لگ جاتی ہے جب کہ وہاں موجود مرد بھی نظریں پھیر کر ہنس رہے ہوتے ہیں لیکن ان کی یہ بے ہودہ گوئی ان کے مداحوں کو پسند نہیں آئی اور اسے خوب لتاڑا۔