13 اضلاع میں بارش اوربرف باری سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی
13 اضلاع میں بارش اوربرف باری سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئیکوئٹہ (این این آئی)مغربی ہوائوں کا نیا سسٹم ایران سے شمالی بلوچستان میں داخل ہوگیا، محکمہ موسمیات نے دو روز تک بلوچستان کے 13 اضلاع میں بارش اوربرف باری جاری رہنے کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان کے علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں آنے کا امکان ہے جبکہ بالائی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 14 سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔کراچی سمیت سندھ بھر میں جمعرات بارہ جنوری سے 17 جنوری تک سرد لہر اور سردی کی شدت میں اضافے کا بھی امکان ظاہر کردیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کی پیشگوئی کردی ہے۔