شاہد آفریدی کے بعد اب قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر کیلئے مضبوط امیدوار کون ہے ، اہم نام سامنے آگیا

شاہد آفریدی کے بعد اب قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر کیلئے مضبوط امیدوار کون ہے ، اہم نام سامنے آگیااسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے نئے سربراہ کے لیے مینجمنٹ کمیٹی کے اہم رکن شکیل شیخ کا نام بطور چیف سلیکٹر اس وقت سر فہرست ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے عارضی طور پر عہدہ سنبھالنے والے شاہد آفریدی کے بعد اب قومی سلیکشن کمیٹی کے نئے سربراہ کے لیے کئی سابق کرکٹرز کے نام زیر گردش ہیں۔پی سی بی کی سطح پر سامنے آنے والی اطلاعات کا خلاصہ یہ ہے کہ چیئرمین نجم سیٹھی اس بارے میں جلد اہم فیصلہ کریں گے تاہم مینجمنٹ کمیٹی کے 14 اراکین کی رائے یہ ہے کہ اسلام آباد ریجن کے سابق سربراہ اور مینجمنٹ کمیٹی کے متحرک رکن شکیل شیخ اس عہدے کے لیے ایک بہترین چوائس ثابت ہو سکتے ہیں۔

Comments are closed.