محمد عامر کو قومی ٹیم میں کم بیک کیلئے گرین سگنل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پی سی بی کی عبوری کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کو قومی ٹیم میں کم بیک کیلئے گرین سگنل دے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق محمد عامر سے متعلق بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ عامر ریٹائر ہیں، اگر وہ ریٹائرمنٹ سے باہر آنا چاہتا تو آئیں، کھیلیں، پی سی بی اور ڈومیسٹک کرکٹ کے قانون کے مطابق ٹیم کے لیے منتخب کیے جائیں تو کھیلیں، اگر سلیکشن نہیں ہوتی تو نہیں کھیل سکتے۔

Comments are closed.