سعودی عرب میں اس سال کتنے لاکھ لوگ حج ادا کریں گے، جانیں

ریاج (آئی این پی) سعودی عرب روں سال 20لاکھ سے زائد افراد کو حج کی اجازت دے گا، عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے حج و عمرہ کے وزیر ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے کہا کہ مملکت 20لاکھ عازمین حج کی خدمت کی تیاری کر رہی ہےجن میں جمہوریہ الجزائر کے 41ہزار عازمین بھی شامل ہیں،

یہ بات دونوں ممالک کے سرکاری اداروں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے مقصد کے حوالے سے منعقدہ ایک سٹریٹجک اجلاس کے دوران کہی،ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ان کے قابل اعتماد ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی

حکومت کی خواہش ہے کہ حج کے تمام طریقہ کار کو آسان بنایا جائے اور ایسی قانون سازی کی جائے جو دنیا بھر میں مسلمانوں کی سب سے بڑی تعداد کو مقدس مقامات کی زیارت کے قابل بنائے، سعودی عرب ضیوف الرحمن کی خدمت کے لیے کوشاں ہے،الجزائر کے وزیر مذہبی

امور ڈاکٹر یوسف بلمھدی کے ساتھ منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے مملکت کی طرف سے الجزائر کے زائرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تذکریہ کیا، انہوں نے کہا مملکت میں ہر قسم کے پاسپورٹ کے

Comments are closed.