ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آج جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔

اس دوران بلوچستان کے مغربی اضلاع میں چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہے گا۔

تاہم شمالی بلوچستان، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہونے کا امکان ہے ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علا قوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہا۔

Comments are closed.