عوام کو بجلی کی قیمت میں چھوٹ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے زبردست خوشخبری آگئی ،نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت 2 روپے31 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی
منظوری دے دی گئی ہے ۔ نیپرا حکام کے مطابق بجلی صارفین کو فروری کے بلوں میں ریلیف ملے گاجبکہ کمی کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن کے صارفین پر لاگو نہیں ہو گا ۔
نیپرا اتھارٹی بجلی کی جانب فی یونٹ 2 روپے 31 پیسے کمی سے متعلق تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا ۔