عمران ریاض آج گرفتار ہوگئے
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)صحافی و اینکر پرسن عمران ریاض خان کو لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صحافی عمران ریاض کو متنازع بیانات کے باعث ایف آئی اے نے دبئی جانے سے قبل لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا، اس حوالے سے خود صحافی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بذریعہ ٹوئٹ آگاہ کیا۔صحافی کے مطابق انہیں ایئر پورٹ پہنچنے پر علم ہوا کہ ان کا نام بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے جبکہ ان کے فون سمیت دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا ہے۔عمران ریاض کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے کی گئی آخری ٹوئٹ کے مطابق صحافی کو ایف آئی اے نے گرفتار کرکے نامعلوم جگہ پر منتقل کردیا ہے۔