پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان
پیٹرول مزید 30 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکاناسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک بار پھر پیٹرول بم گرانے کی تیاری ہورہی ہے جس میں پیٹرول 30 روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ذرائع کے مطابق حکومت پیٹرولیم
مصنوعات پر 17 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے پر غور کررہی ہے۔جنوری کے آخر میں ہی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے کے بڑے اضافے کا اعلان کیا تھا۔اس اعلان کے بعد پیٹرول کی قیمت 249 روپے 80 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 262 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔ اسی طرح مٹی کا تیل 189 روپے 83 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل 187 روپے فی لیٹر دستیاب ہے۔