سونا خریدنا ہوا اب اور بھی آسان ، قیمتوں میں نمایاں کمی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق یکدم 4300 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا دو لاکھ روپے پر آگیا ہے۔نجی ٹی وی آج کے مطابق ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 3686 روپے کمی سے 1 لاکھ 71 ہزار 468 روپے ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ڈالر کمی سے 1869 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

Comments are closed.