ملک بھر میں موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

اسلام آباد (اے پی پی)ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج  منگل کے روز ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ اس دوران ملک میں کم سےکم درجہ حرارت کالام ، لہہ منفی 16، استور منفی 09، گوپس منفی 06، بگروٹ،دیر،سکردو منفی 05، مالم جبہ، پاراچنار،راولاکوٹ،کوئٹہ اور گلگت میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Comments are closed.