عمران نیازی صرف جیب بھر سکتا ہے، جیل نہیں، ن لیگ کا انکشاف

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک ،جیل سے بھاگو تحریک بن گئی ہے،عمران نیازی صرف جیب بھر سکتا ہے، جیل نہیں

۔اپنے بیان میں وزیر اعظم کے مشیر نے کہاکہ جیل بھرو تحریک ،جیل سے بھاگو تحریک بن گئی ہے،جیل بھرو تحریک ختم اور ضمانت کراؤ تحریک شروع ہوچکی ہے ،عمران نیازی صرف جیب بھر سکتا ہے، جیل نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ جیل بھرنے کی بڑھکیں رونے، ’’رہا کرو‘‘اور ’’بیمار ہوں‘‘کی منتوں میں بدل گئی ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان پلستر باندھ کر زمان پارک میں چھپ گیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پولیس ہر روز زمان پارک کے باہر جیل بھرو تحریک کا اعلان کرے ۔ انہوںنے کہاکہ سوات میں محمود خان کے گھر کے باہر جیل بھرو کی دعوت دی جاتی رہی تاہم وہ گھر سے باہر نہ نکلے ۔

انہوںنے کہاکہ جو کہتے تھے عمران کے لئے جان بھی حاضر ہے، وہ جیل جانے کے خوف سے بھاگ چکے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کے دیگر رہنما ’’پلستر نیازی‘‘کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بیماریوں کے پیچھے چھپ گئے ہیں۔

Comments are closed.