ہم ان ویڈیوز کے خلاف مقدمہ کریں گے ، حریم شاہ کے شوہر کا ان نازیبا ویڈیوز کے خلاف بیان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)حریم کے شوہر بلال کا کہنا تھا کہ ’مجھے حریم نے بتایا کہ وہ ایف آئی اے میں ان ویڈیوز کے وائرل ہونے سے پہلے ( سال بھر قبل ) ہی شکایت درج کرواچکی ہیں

لیکن ایف آئی اے نے مواد کے منظر عام پر آنے تک انتظار کا کہا‘۔بلال نے اس مؤقف پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’ ہمیں یہ بتایا جائے کہ یہ کس ملک کا قانون ہےجہاں قتل کی دھمکی پر کہا جائے پہلے مرنے کا انتظار کرو لیکن میں پہلے حریم کے ساتھ نہیں تھا

اب ہوں اور میں نے ان ویڈیوز کے بعد آئندہ اسپین ٹرپ کو بھی کینسل کردیا ہم جلد پاکستان آکر مخالفین کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے ‘۔ پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا شکار ہیں۔حریم شاہ سوشل میڈیا پر لیک ہونے والی ویڈیوز میں مبینہ طور پر باتھ روم میں نہاتے ہوئے نازیبا حرکات کرتے نظر آرہی ہیں

۔ٹِک ٹاکر کی یہ ویڈیوز ایک نامعلوم صارف کے سوشل میڈیا اکائونٹ سے لیک کی گئی ہیں۔حریم شاہ نے ان لیک ویڈیوز پر ردِعمل دیتے ہوئے یہ دعویٰ کیا ہے کہ یہ ویڈیوز ان کی اپنی سہیلیوں عائشہ ناز اور صندل خٹک نے لیک کی ہیں۔اْنہوں نے بتایا کہ جب ہم سب سہیلیاں ساتھ رہتی تھیں تو ان دونوں نے میرے فون سے ڈیٹا چوری کیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ

عائشہ ناز پر مجھے پہلے ہی شک تھا اور وہ یہ ویڈیوز وائرل کرنے سے پہلے یہ کہہ بھی چکی تھی کہ وہ میری ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر وائرل کردے گی تو میں نے اس کے خلاف ایف آئی اے (FIA) میں شکایت درج بھی کروائی تھی لیکن اس وقت عائشہ ناز کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔حریم شاہ کا کہنا ہے کہ وہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی ضرور کریں گی

۔واضح رہے کہ حریم شاہ اکثر ہی مختلف تنازعات اور لیک ویڈیوز کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں یہاں تک کہ ایک بار تو ٹِک ٹاکر کو سونے اور نقد رقم کی اسمگلنگ کیس میں ملوث ہونے پر ترکی میں حراست میں بھی لیا گیا تھا۔

Comments are closed.