عید کے پہلے ہفتے کا موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اسلام آباد: دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی  رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کا آغاز ہو چکا ہے۔ رات گئے مرکزی روایت ہلال کمیٹی کی جانب سے رمضان المبارک کا چاند دیکھے جانے کا اعلان کیا گیا تھا اور آج پاکستان میں پہلا روزہ ہے اور موسم بھی خاصا خوشگوار ہے۔

مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے بھی چاند کا اعلان کردیا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیاکہ ملک میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔

پشاور کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مسجد قاسم خان میں ہوا۔ کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے چاند کی شہادتوں اور آج پہلے روزے کا اعلان کیا۔ دوسری جانب چئیرمین رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں

پہلا روزہ آج 23 مارچ بروز جمعرات کو ہو گا۔محکمہ موسمیات نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں آئندہ 6روز تک یعنی 26مارچ تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم آئندہ چھ روز تک موجود رہے گا جو بارش کا باعث بنے گا جس سے شہر کا موسم نہ صرف خوشگوار بلکہ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سرد ہو جائے گا محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے

دوران شہر میں 20فیصد بارش کی پیش گوئی کی ہے، گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ خرارت 15ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دوسری طرف گزشتہ دو روز سے جاری بارشوں کے سلسلے کی وجہ سے شہر میں فضائی آلودگی میں بھی کمی واقع ہوئی ہے جس کے نتیجہ میں شہر کے ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 153ریکارڈ کی گئی اور شہر لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر رہا ۔

Comments are closed.